یو اے ای میں پٹرول 15فیصد مہنگاہوگیا۔
متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔یو اے ای میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 27روپے اضافہ ہوگیا۔ فی لیٹر پٹرول 4.15درہم کا ہوگیا،جو 225پاکستانی روپے بنتے ہیں۔گزشتہ ماہ فی لٹر پٹرول کی قیمت 3.66درہم یعنی 198پاکستانی روپے تھی۔ ایک لٹرڈیزل 4.14درہم یعنی 225پاکستانی روپے میں ملے گا۔واضح رہے کہ یو اے ای میں جنوری سے اب تک پٹرول کی قیمت دگنی ہو چکی ہے۔