کراچی : سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا اور پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حج برائے سال 2022 کے معاملے پر سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے عازمین حج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی۔ اس حوالے سے سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
سعودی عرب کی نئی شرط ، عازمین حج کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی
Jun 01, 2022 | 14:31