اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دینگے : وزیرداخلہ
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں اسلام آباد کی سیکیورٹی اور پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جا سکتا، اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا جبکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امن و امان کیلئے اسلام آباد پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کو مزید مالی ، تکنیکی وسائل اور لیگل سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی تنخواہیں اور الاؤنسز کو پنجاب پولیس کے مساوی کیا جائے گا۔