وزیراعظم ترک ایوان صدر پہنچ گئے، رجب طیب اردوان نے استقبال کیا, گارڈ آف آنر پیش
وزیراعظم شہباز شریف ترک ایوان صدر پہنچ گئے، رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا، ترک افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف ترک ایوان صدر پہنچ گئے، جہاں رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کو ترک افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیراعظم ترکی کے 3 روزہ دورے پر ہیں، مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار انت کبیر پہنچنے پر وفد کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی وفد کے دوسرے ارکان بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔