کراچی: نجی سپر اسٹور میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق، 5 بیہوش، اسپتال منتقل

کراچی: سینٹرل جیل کے قریب سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے جب کہ اس دوران ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد بے ہوش ہو گئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 28 سالہ جاں بحق شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔آگ سب سے پہلے عمارت کے بیسمنٹ میں لگی جو موجود سامان کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور پوری عمارت کو دھویں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کا واقعہ صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا تھا۔