عوام کی خوشحالی کے لیے اقتصادی تعاون ترجیح ہے: صدر رجب طیب ایردوان
انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی کے لیے اقتصادی تعاون ترجیح ہے، پاکستان اور ترکی دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم کے دورہ ترکی کے موقع پر میاں شہباز شریف کے ہمراہ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ترک صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، میاں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔انہوں نے کہا کہ مختلف فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں مؤقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملک دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔