گزشتہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس وزیراعظم اور اتحادی حکومت کی اولین ترجیح پاکستان کے اندر سیاسی و معاشی استحکام ہے، گزشتہ حکومت کی نااہلی کے اثرات ہمیں ورثہ میں ملے، گزشتہ حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کر کے گئی، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کو ملتوی کیا اور ہم اسے مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں، مشکل معاشی صورتحال میں معیشت کو استحکام دینے کے لئے آئی ایم ایف سے بات کی، معیشت کا تعلق سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہے، نالائقوں، نااہلوں نے معیشت کی بنیادوں کے اندر بارودی سرنگیں بچھائیں، جب بھی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوتی، ان لوگوں نے اس پر حملے کئے، ان لوگوں نے اپنے دور اقتدار میں بھی معیشت پر حملے کئے تھے، لوگوں کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے جا رہے تھے، جلاﺅ گھیراﺅ اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا تھا، یہ نہیں چاہتے کہ کہیں اس ملک میں معیشت بہتر نہ ہو جائے، مسلح جتھوں نے 9 مئی کو ملکی حساس اور عسکری تنصیبات پر حملے کئے، 9 مئی کے واقعات کا سیاہ ترین دن ہماری عوام نے دیکھا، ملک کے اندر سیاسی غیر یقینی ختم ہونے کے بعد معاشی غیر یقینی کی صورتحال بھی ختم ہوتی جا رہی ہے، نوجوان کسانوں کو آسان ترین شرائط پر قرضے دیئے گئے، ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں کمی کی گئی، ان تمام اقدامات کی وجہ سے آج ملک معاشی طور پر ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے، ایگریکلچر پالیسی انسٹیٹیوٹ کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، آج ڈالر کی قیمت میں تقریباً 27روپے کی بڑی کمی ہوئی، عمران خان معیشت کو ڈیفالٹ کے دھانے پر چھوڑ کر گئے تھے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، عمران خان کے دور میں شروع کئے گئے سخت شرائط پر مبنی آئی ایم ایف پروگرام پر ہم بات کر رہے ہیں، آئل، آٹا، ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست ریلیف عام عوام کو ملنا چاہئے، وزیراعظم نے بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس شروع کر دیئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات