تحفظ نسواں قانون کےتحت پہلی گرفتاری.بیوی پرتشدد کرنےوالےشخص کولاہورمیں پولیس نےگرفتار کرلیا
تحفظ نسواں قانون کے نفاذ کے بعد اس پر عمل درآمد بھی شروع ہو ہی گیا ،، لاہور کی بصریٰ بی بی شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر گرین ٹاؤن تھانے پہنچی ۔۔ اور نشے کے عادی شوہر کے خلاف درخواست دیدی ۔۔۔ پولیس نے نئے قانون کے تحت ایکشن لیا ۔۔۔ اور شوہر کو حوالات کی سیر کرائی ۔۔۔ ذرائع کے مطابق طیب نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی ماپنے بیٹے کے ہمراہ قانون کا دروازہ کھٹکھٹانے والی بصریٰ بی بی کے مطابق اس کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ شوہر سے خرچہ مانگتی ہے۔۔ شوہر کئی سال سے تشدد کا نشانہ بنارہا ہے، متعدد مرتبہ تھانے میں فریاد لانے کے باوجود دادرسی نہ ہوسکی، پنجاب حکومت تخفظ خواتین قانون کے تحت تحفظ فراہم کرے۔۔۔تھانہ گرین ٹاؤن نے بصریٰ بی بی کی درخواست پر زیر دفعہ 354 مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے بصریٰ بی بی کے شوہر طیب کو تشدد اور دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ یسریٰ بی بی کو امید ہے کہ اسے انصاف ملے گا