سکيورٹی خدشات کےباعث اسلام آباداورراولپنڈی کے تعليمی ادارےآج بھی بندہیں
راولپنڈی،اسلام آباد ميں سيکورٹی خدشات کی وجہ آج ہونے والے امتحانات ملتوی کرديئے گئے۔ ترجمان راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ ميٹرک پارٹ ٹوکا پرچہ ملتوی کرديا گيا ہے جودوبارہ چاراپريل کوہوگا۔ علامہ اقبال يونيورسٹي،قائد اعظم يونيورسٹي ،،،اسلاميہ يونيورسٹي کے کيمپس بھی بند ہیں ۔ دوسري جانب اسلام آباد،،،راولپنڈي انتظاميہ نے کسي بھي ہنگامي صورتحال سے نمٹنے کيلئے سيکیورٹي کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ جڑواں شہروں کے سنگم فيض آباد،مري روڈ پرچند مقامات پر کنٹينرز کھڑے کرديئے گئے ہيں۔ اسلام آباد کے ريڈ زون کوبھي بند کرديا گيا ہے۔ شہر میں صرف ايک پوائنٹ سے مکمل تلاشي کے بعد داخلے کي اجازت دي جارہي ہے۔