وہاڑی میں مسافر بس اورآئل ٹینکرکےدرمیان تصادم کےنتیجےمیں7افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے
وہاڑی میں ملتان روڈ پر آئل ٹینکر تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر بس سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اورحادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔