پشاورمیں پولیس اورسیکیورٹی فورسزکےسرچ آپریشن میں58 مشتبہ افرادکوگرفتار کرکےاسلحہ برآمدکرلیا
پشاورمیں حیات آباد کے علاقے کارخانو مارکیٹ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران اٹھاون مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران گرفتارکئے گئے افراد میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔