شمال مغربی پیرومیں طوفانی بارشوںٍ کےبعدبد ترین سیلاب سےمعمولات زندگی درہم برہم ہوکرہ گئے
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گاڑیاں، مکانات تباہ ہوگئےاور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔حکام کے مطابق سیلاب سے 30ہزار متاثر ہیں، جبکہ 3000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جنوبی امریکی ریاستوں میں اس وقت بارشوں کا موسم ہے جس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک پیرو ہے ،،سیلاب کے بعد دارالحکومت لیما مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیرو کے وزیر داخلہ نے بین القوامی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے ،،برازیل اور ارجنٹائن کی حکومتوں نے پیرو کی امداد کی پیش کش کی ہے