گزشتہ روزہیلی کاپٹرگرنےسے شہید ہونیوالےلیفٹیننٹ کرنل توقیر شہید کی آبائی علاقےچکوال میں تدفین کردی گئی
لیفٹیننٹ کرنل توقیرشہید کی نماز جنازہ جے ایس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی ،، نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ظفراقبال،چیف آف جنرل اسٹاف زبیر محمود حیات نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل توقیر شہید کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر سے آبائی گاؤں بھٹی گجر چکوال منتقل کیا گیا،، جہاں انہیں پوری فوجی اعزازات کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،، لیفٹیننٹ کرنل توقیر گزشتہ روز ایم آئی سیونٹین ہیلی کاپٹر گرنے سے شہید ہوگئے تھے۔ آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹرمعمول کی پرواز کے دوران لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔