پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکےدوسرےروزتیزی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا،،،سرمایہ کاروں کی جانب سے کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف شعبوں میں حصص کی خریداری کے باعث انڈیکس میں اکسٹھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے ہنڈریڈ انڈیکس اکتیس ہزار چار سو تیس پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد انڈیکس میں سینتالیس پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی،سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت پر خریداری کو ترجیح دینے کی وجہ سے ایک سو ایک پوائنٹس اضافے سے انڈیکس اکتیس ہزار چار سو ستر پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا