وزیر داخلہ کا پاکستانی شہریت کےلئے درخواست دینے والی بھارتی نژاد بیوہ خاتون کے خط پر نوٹس ,پاکستانی شہریت دینے کا حکم دے دیا
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق خاتون بھارتی شہری ہے جس نے کئی برس قبل ایک پاکستانی شہری سے شادی کی تھی اور وہ اب پاکستانی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ خاتون کی درخواست وزارتِ داخلہ میں 2008سے زیر التوا ہے۔ جس نے خاوند کی وفات کے بعداپنے حصے کی جائیدادسے محروم کئے جانے اور اپنے سوتیلے بیٹوں کی مبینہ زیادتیوں کا نوٹس لینے اور پاکستانی شہریت کے حصول کےلئے وزیرِداخلہ سے مدد کی اپیل کی تھی۔ خاتون کے خط پر وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ مذکورہ خاتون کو متعلقہ قوانین کے مطابق فوری طور پر پاکستانی شہریت دی جائے۔ وزیر داخلہ نے خط میں ذکر دیگر امور کی مکمل چھان بین کرکے خاتون کو اپنے جائز حقوق سے مبینہ طور پر محروم کرنےوالوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم بھی جاری کیا