دنیا کے طاقتور ترین ملکوں کے سربراہان کو دہشت گردوں کے حملے سے بچانے کی کہانی "لندن ہیز فالن" تہلکہ مچانے جلد آ رہی
یہ مناظر ہیں نئی ہالی وڈ فلم "لندن ہیز فالن" کے دنیا بھر کے لیڈر برطانوی وزیراعظم کے جنازے میں شرکت کے لئے لندن میں موجود ہیں۔ دہشت گرد اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور کرتے ہیں کاری واردہشت گردوں کا غیر متوقع حملہ پوری ریاستی مشینری کو ناکام اور سکیورٹی نظام کو درہم برہم کر دیتا ہے۔ تخریب کار کامیاب ہوتے ہیں اور امریکی صدر کو اغوا کر لیتے ہیں .اس موقع پر سیکرٹ سروس کے ہونہار ایجنٹ گیرارڈ بٹلر میدان میں آتے ہیں اور وہ کر دکھاتے ہیں جو نہ صرف دہشت گردوں کے ہوش اڑا دیتا ہے۔۔۔بلکہ ان کے دلوں پر سیکرٹ سروس کی دھاک بٹھا دیتا ہے۔ تھرل،سپنس اور ایکشن سے بھرپور یہ فلم 4 مارچ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔