مارچ کے پہلے روز ہی پیڑولیم مصنوعات اور CNGکی قیمت میں کمی نے شہریوں کو خوش کردیا
حکومت نے مارچ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی کردیں۔ یپٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے اڑتالیس پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 67 پیسے کم ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل ایک روپیہ ستانوے پیسے اور ہائی اوکٹین دو روپے اٹھانوے پیسے سستا ہو گیا ہے ۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ۔ مارچ کیلئے پیٹرول کی قیمت باسٹھ روپے ستتر پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اکہتر روپے باسٹھ پیسے ہو گئی ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں تیل کی قیمتوں کی کمی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستانی عوام پر سے ٹیکسوں کا بوجھ بھی کم کیا جائے تاکہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔ دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں فی کلو سات روپے تک کمی کر دی ہے۔ پنجاب بھر میں سی این جی 55 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی تھی۔ جو اب سے 48 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کو شہری خوش آئند قرار دے رہے ہیں،،لیکن شہریوں کا مطالبہ ہے کہ روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی کی کی جائے
طویل انتظار کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کو شہریوں نے بھی اسے سراہا ہے، پہلے جو شہری ایک دو روپے کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قراردیتے تھےاب وہ بھی خوش ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی ابھی بھی عالمی مارکیٹ کے تناسب سے نہیں ہوئی، لیکن پھر بھی شہریوں نے اس کمی کا خیر مقدم کیا ہے
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ کراچی کے شہریوں نے حکومت کے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر شہریوں کا کیا کہنا ہے
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قنیمتوں میں کمی کئے جانے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، عوام کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں تیسری مرتبہ کمی کر کے عوام کو رلیف فراہم کیا ہے جو وزیر اعظم نواز شریف کا اچھا اقدام ہے۔ شہریوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تو کمی کر دی گئی ہے مگر حکومت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کروائے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نمایاں کمی کے بعد اس کے اسرات دیگر چیزوں پر بھی پڑنے چاہیں، حکومت کو چاہئے کہ اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کروا کر عوام کو رلیف فراہم کرے۔ کیمرامین امجد اقبال کے ساتھ اظہر زیدی وقت نیوز کراچی