پی ایس ایل کا آخری دنگل سیکیورٹی حصار میں سجے گا۔
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے کھلاڑی اور آفیشلز چار مارچ کو لاہور پہنچیں گے، قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ تمام راستوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے سیکورٹی ایجنسیوں، پولیس، رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کی حفاظت اور فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹرز موجود ہوں گے۔ جبکہ سخت سیکیورٹی حصار میں تمام کھلاڑیوں کو سٹیڈیم پہنچایا جائے گا، فائنل سے پہلے چپے چپے کی تلاشی کی جائے گی، فیروز پور روڈ، کلمہ فلائی اوور اور تمام ملحقہ راستوں کو مکمل سیل کیا جائے گا، میچ سے 3 گھنٹے قبل شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت ہوگی، موبائل فون، سگریٹ، ماچس، بیٹری، لائٹر ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، سٹیڈیم آنے والوں کو پانچ درجاتی سیکیورٹی سے گزرنا پڑے گا۔