توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے دور ہوں گے۔ شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس میں پنجاب میں توانائی کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری توانائی کے منصوبے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ جھنگ، شیخوپورہ اور بلوکی میں چھتیس سو میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹس رواں سال مکمل ہوں گے۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جا رہا ہے۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے دور ہوں گے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔