پنجاب میں کوئلے کی کانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی بہبود کیلئے کوئی نظام موجود نہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت تفصیلی رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت نےایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی سرزنش کی، درخواست گزار کے وکیل شیزار نے کہا کہ پنجاب میں کوئلے کی کانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی بہبود کیلئے کوئی نظام موجود نہیں، مزدور کوئلے کی کانوں میں کام کر کے پھپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو قانون میں ترامیم کرکے مزدوروں کی بہبودکے اقدامات کرنے کا حکم دے۔درخواست پر مزید کارروائی 3 مارچ کو ہوگی.