پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری
شوق کا کوئی مول نہیں، پی ایس ایل فائنل کیلئے ٹکٹ پانچ سو کی ہو، پانچ ہزار کی یا بارہ ہزار کی، شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنا ہے تو سٹیڈیم میں، ٹکٹوں کی فروخت عروج پر پہنچ چکی ہے، جہاں قذافی سٹیڈیم ایک بار پھر کرکٹرز اور شائقین کو خوش آمدید کہے گا وہیں کرروڑوں روپے کا بزنس بھی دے گا، سٹیڈیم میں میچ دیکھنے والوں کی گنجائش تیس ہزار کے قریب ہے، عام ٹکٹوں سے انتظامیہ کو پندرہ کروڑ روپے آمدن ہو گی،، وی وی آئی پی انکلوژرز سے کروڑوں روپے کی آمدن ہو گی، سب سے سستا ٹکٹ پانچ سو کا جبکہ دیگر انکلوژر کے ٹکٹ چارہزار، آٹھ ہزار اور بارہ ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں