پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ کے نویں معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی،، کیوین پیٹرسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف آسانی سے عبورکیا،،اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کیساتھ ساتھ ایک اور نقصان بھی ہوا جب رومان رئیس لانگ آن باؤنڈری پر پیٹرسن کی ایک شاٹ کو روکنے کی کوشش میں انجری کا شکار ہوگئے،، اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے لیے ایک سو پینتیس رنز کا ہدف مقرر کیا تھااسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے میدان کے چاروں اطراف اچھے شاٹس کھیلے لیکن کوئٹہ کی ٹیم نے اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک سو چونتیس رنز تک محدود رکھا