کراچی کے ضلع ایسٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی
کراچی کے ضلع ایسٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث پولیس افسر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم آصف عثمان سی ٹی ڈی کا برطرف اہلکار ہے۔ ملزم نے اپنے دوست سید علی کے ساتھ ملکر اظفر امتیاز نامی شخص کو قتل کر کے لاش دفنا دی تھی۔ زیر حراست ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، واضع رہے کہ گرفتار ملزم کے ساتھی سید علی کو رینجرز نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا دوسری جانب پولیس نے پبلک مقامات پر کچرا پھینکے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے نیو کراچی، اجمیر نگری اور گارڈن کے علاقے نبی بخش میں پبلک مقامات پر کچرا پھینکا تھا، گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں