امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کی سابقہ مشیر اور وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہوپ ہِکس نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا،
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہوپ ہِکس مستعفی ہو رہی ہیں وہ انتخابات سے قبل صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قریبی مشیر رہ چکی ہیں،،انتیس سالہ ہوپ ہِکس وائٹ ہاؤس میں کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کم عمر ترین اہل کار تھیں، ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ایک روز قبل ان سے بند کمرے میں تحقیقات کی تھیں لیکن انہوں نےمتعدد سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا تھا، اُنھوں نے اس بات پر زور دیا کہ دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت پر جاری چھان بین سے متعلق اُنھوں نے کبھی غلط بیانی سے کام نہیں لیا دواسری جانب صدر ڈانلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہوپ ہکس ایک اچھی کام کرنے والی خاتون تھیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔