پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پرموجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا مقابلہ چوتھی پوزیشن پرموجود ٹیم پشاور زلمی سے ہوگا
یو اے ای میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کے دسویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ سرفراز احمد کی کپتانی میں گلیڈی ایٹرز میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ادھردفاعی چیمئن پشاور زلمی کی ٹیم بھی بھرپورتیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کے تیار ہیں۔ شارجہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔