برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں شدید برفباری
یورپ میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، سلووینیا میں پارہ منفی 27 ڈگری تک گرگیا،، گزشتہ جمعہ سے اب تک مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 46 ہوگئی،، برطانیہ بھرمیں وفقے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 15 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ،، برفباری کے باعث 1600سے زائد اسکول بند، ٹریفک اور ٹرین سروس متاثر ہیں،، جبکہ ہزاروں پروازیں منسوح ہیں،ہیتھروایئرپورٹ سے ساڑھے 300 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں، مانچسٹر ایئرپورٹ کے دونوں رن وے بھی بند ہیں،،
خراب موسم اوربرف باری کے باعث اسکاٹ لینڈ کے وسطی علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے،، برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں 5، رومانیا اور لیتھوینیا میں 3 ،3 اور فرانس میں 4 افراد ہلاک ہوئے،
پولینڈ میں درجہ حرارت منفی 22تک گرگیا جہاں پانچ اموات ہوئی ہیں، پولینڈ میں نومبر سے جاری سرد موسم کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے،،