دنیائے کرکٹ کے معروف آل راؤنڈر بوم بوم شاہد آفریدی آج اپنی اڑتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آج اپنی اڑتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ شاہد آفریدی یکم مارچ انیس سو اسی کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے۔ انیس سو چھیانوے میں اپنے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کیخلاف سینتیس گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔
بائیس سال قبل دنیا کرکٹ میں قدم رکھنے والے شاہد آفریدی بوم بوم کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آغاز ہوا تو شاہد آفریدی کو کرکٹ کے اس فارمیٹ کا بادشاہ کہا گیا۔ دوہزار نو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کی جیت میں بھی شاہدآفریدی کا اہم کردار رہاشاہد آفریدی نے تین سو اٹھانوے ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چھ سنچریوں اور انتالیس نصف سنچریوں کی مدد سے آٹھ ہزار چونسٹھ رنز اسکور کیے جبکہ تین سو پچانوے وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بوم بوم آفریدی ستائیس ٹیسٹ اور سستر ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔