تحریک انصاف نےمخالفین کوٹف ٹائم دینے کے لئے بھر پور سیاسی پاور شو کا فیصلہ کر لیا
تحریک انصاف نےمخالفین کوٹف ٹائم دینے کے لئے بھر پور سیاسی پاور شو کا فیصلہ کر لیا ۔ رواں ماہ ملک گیر جلسے ہوں گے۔شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان 9مارچ کو شیخوپورہ،ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کریں گے۔11مارچ کو پی ٹی آئی فیصل آباد میں سیاسی پاور شو دکھائے گی۔سونامی 13 مارچ کو گجرات سے ٹکرائے گا۔ 14مارچ کو سونامی جہلم کا رخ کرے گا۔
ملتان میں 15مارچ،16 مارچ کوگوجرانوالہ میں تحریک انصاف کا میدان سجے گا۔ عمران خان 17 مارچ کو لاہور،20مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کا رواں ماہ آخری جلسہ 30 مارچ کوقصور میں ہوگا۔