حکومت نے تیل مہنگا کرکے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش کی ہے:عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کردیا،وزیر اعظم کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا حکومت نے تیل مہنگا کرکے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش کی ہے،،،کتنے شرم کا مقام ہے کہ حکومت طاقتور طبقے سے تو ٹیکس لے نہیں رہی،الٹا حکومت نے شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شریف اور اس قماش کے دوسرے لوگوں کو قومی وسائل لوٹنے کی کھلی چھوٹ ہے