پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے28پیسے تک اضافہ کیا گیا ہے
مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اوپر سے حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کےمہنگائی میں پسے ہوئے طبقات کی مشکلات اور بھی بڑھا دی ہیں۔تین روپے چھپن پیسے اضافے کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 88 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔2روپے62 پیسےاضافے کے ساتھ ڈیزل98 روپے92 پیسےفی لیٹرمیں فروخت ہو رہا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ممکنہ مہنگائی بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔مٹی کےتیل کی قیمت میں6روپے28 پیسے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔کیمرامین عبدالصبور کیساتھ نمائندہ وقت نیوزجاوید قائم خانی کراچی