حوثی باغیوں کا صنعاء میں عراقی سفارت خانے پر حملہ
یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء میں عراق کے سفارت خانے پر دھاوا بول کر اس میں توڑپھوڑ کی اور عملے کو زدو کوب کیا۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق یمنی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں حوثیوں باغیوںکی طرف سے عراقی سفارت خانے پرحملے اور عملے کو زدو کوب کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی سفارت خانے پرحملہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی سفارت آداب کی کھلم کھلا توہین ہے۔ اس طرح کے واقعات کا مقصد پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ بیان کہا گیا ہے کہ غیرملکی سفارت خانوں پر حملوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اورانہیں اپنے کئے کی سزا ضرور ملے گی۔