20دوست ممالک کے 24سینئر سفاتکاروں کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
20دوست ممالک کے 24سینئر سفاتکاروں کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈآفس قربان لائن لاہور کا دورہ وفدنے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ڈیجٹیل پنجاب ویژن کی تعریف کی وفد کوایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی علی عامر ملک اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر کامران خان نے بریفنگ دی وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیڑنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا وفد نے پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ کو غیرملکی سرمایہ کاری اور قومی سلامتی کے لیے اہم قراردیا وفد کوویڈیو کنٹرول سسٹم،کیمروں کی مانیڑنگ،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم،آٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم کی ورکنگ بارے معلومات بھی دی گئیں۔