سینیٹ الیکشن میں پیسا چلتاہے شریف برادران عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا , تحریک انصاف 2018 کا الیکشن جیتے گی ، عمران خان
وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ،، سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے ، انہیں اور تحریک انصاف کے ایم پی ایز کو بھی سینٹ الیکشن میں آفر ہوئی ،، پیسے کے بل بوتے پر سینیٹر آتا ہے تو وہ کرپشن ہی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس نظام کو بدلنا ہے جو ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دیتا ہے، امریکا میں براہ راست انتخاب کے ذریعے سینٹر منتخب ہوتا ہے، 2018 کا الیکشن جیت کر سینیٹ کے براہ راست الیکشن کرائیں گے، ابھی کوشش کریں گے کہ پی ٹی آئی کے 6 نامزد امیدوار سینیٹر منتخب ہوں,عمران خان نے شریف برادران کو چور قرار دے دیا ،، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں عوام کا خون چوس رہے ہیں ،ان لوگوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔