مقبوضہ کشمیر : جماعت اسلامی پر پابندی عائد
جنگی، سیاسی و سفارتی محاذ پر پاکستان کے ہاتھوں بری طرح شکست سے دوچار مودی نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی ہے۔ مودی سرکاری کی جانب سے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ مودی سرکار نے آزادی کا حق مانگنا جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کا سب سے بڑا جرم قرار دیا اور اس پر پابندی عائد کردی۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کیا تھا جس میں جماعت اسلامی کے درجنوں کارکنوں اور قائدین کو گرفتار کرلیا گیا تھا