آج کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے آج شہرقائد سمیت سندھ بھر میں بارش کی نوید سنا دی، جبکہ ملکی بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی ہے۔ آج کراچی سمیت سندھ بھر میں اور کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا