آغا سراج درانی کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
کراچی : آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آج نیب کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، نیب آغا سراج درانی سے تفتیش سے متعلق عدالت کوآگاہ کرے گی۔ احتساب عدالت میں غیرمتعلقہ افراد کو داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 21 فروری کو عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پہلا ریمانڈ ہے، 14 روزہ ریمانڈ مانگ رہے ہیں، نیب قانون میں 90 روزہ ریمانڈ ہوسکتا ہے۔ ایڈووکیٹ شہاب سرکی کا کہنا تھا کہ گھرمیں جس طرح کارروائی کی گئی وہ نامناسب ہے، آغا سراج درانی بیمارہیں، دو اتک نہیں دی گئی۔