ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کا نمبر ون پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا
دبئی: ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں دوسرے درجے کی بھارتی ٹیم کا ٹاپ پر موجود پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا۔آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں دوسرے درجے کی بھارتی ٹیم کا ٹاپ پر موجود پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا، 2 پوائنٹس کٹوتی کے بعد بلو شرٹس کے پوائنٹس اب 122 رہ گئے جبکہ گرین شرٹس کے 135 پوائنٹس ہیں۔اسی طرح بیٹسمینوں میں بابر اعظم بدستور نمبر ون پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، 2 درجہ بہتری سے گلین میکسویل تیسرے نمبر پر پہنچ چکے، آئرلینڈ کیخلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے افغانستان کے حضرت اللہ زازئی ایک ساتھ 31 درجے کی جست لگا کرساتویں پوزیشن پر آگئے،آسٹریلیا کے ڈی آرسی شارٹ 8 درجے بہتری سے آٹھویں نمبر پر پہنچ چکے،ان