پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
مہنگائی کے مارے عوام کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی، پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے اضافہ کر دیا گیا جبکہ بجلی 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ میں ملنے والے بلوں میں ہو گا۔ وزارت خزانہ کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 75 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 111 روپے 43 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 77.53 روپے ہو گئی، مٹی کا تیل 86 روپے 31 فی لیٹر ملے گا۔