محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو موبائل فون رکھنے پر پابندی عائد کردی
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر صبح اسمبلی کے وقت اساتذہ کے موبائل جمع کریں گے اور سکول کے اوقات کار ختم ہونے کے بعد اساتذہ کو موبائل واپس ملے گا۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اساتذہ کے ساتھ طلبا بھی موبائل نہیں رکھ سکیں گے، موبائل فون سائلنٹ موڈ پر رکھنے سے بھی اساتذہ کی توجہ ہٹ جاتی ہے، اساتذہ اور طلبا کلاس روم، لیبارٹری سمیت سکول بلڈنگ میں موبائل نہیں رکھ سکتے۔ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سکول میں سمارٹ فونز کے استعمال سے طلبا کی پڑھائی متاثر ہورہی اسی لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔ اب سکولوں میں صرف ایسے موبائل کے استعمال کی اجازت ہوگی جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو۔