اقوام متحدہ نے حمزہ بن لادن کو پابندی والی فہرست میں شامل کرلیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے متعلق افراد، گروپوں، کاروباروں اور اداروں پر پابندی عائد کرنے والی فہرست میں اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کا نام بھی شامل کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک نوٹس میں کہا گیاکمیٹی نے حمزہ بن لادن کو فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ساتھ ہی اس کے اثاثوں پر قبضہ کرنے، سفر پر پابندی اور ہتھیاروں کے خرید فروخت پر روک لگا دی ہے۔کمیٹی نے کہا” حمزہ بن لادن کو القاعدہ کے اندر ایک سے زیادہ اہم ذمہ داری دی گئی ہے اور اسے اپنے خطرات کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہے۔دوسری جانب امریکہ نے القاعدہ کے سربراہ حمزہ بن لادن کے ٹھکانے کی معلومات دینے والوں کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔