ورلڈکپ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے پر غور
آئی سی سی نے ورلڈکپ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے پر غورشروع کر دیا ۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران شائقین کو آن فیلڈ ڈرامے سے زیادہ لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے پر غور شروع کردیا، گورننگ باڈی کی جانب سے میچ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ گینڈ ڈیڈ ہونے کے بعد بھی شائقین جان سکیں کہ گرائونڈ کے وسط میں کھلاڑیوں کے درمیان کیا بات چیت ہورہی ہے، یوں وہ بھی تنا ئوسے بھرپورلمحات کو قریب سے جان سکیں گے۔