کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ فضائی آپریشن کیلئے کھولنے کا اعلان
پاکستان میں ہوابازی کے نگران ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ فضائی آپریشن کے لیے کھول د یئے ۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق چاروں ائیرپورٹس کمرشل پروازوں کے لیے آپریشنل ہیں ۔تاہم ترجمان نے کہا کہ لاہور،سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔اس حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے)نے بھی اپنی پروازوں کا شیڈول بحال کرنے کر دیا اور مسافروں کو ٹیلی فون کرکے اس بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دو روز قبل سی اے اے نے پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے تھے ۔