امید ہے صورتحال معمول پر آئے گی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ ہموار ہوگی۔ میرواعظ
کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امن کے جذبے کے تحت بھارتی گرفتار پائلٹ کو رہاکرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے انہوں نے ایک ٹویٹ پیغام میں امید ظاہر کی کہ صورتحال معمول پر آئے گی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ ہموار ہوگی۔