جرمنی میں بے روزگاری کی شرح مسلسل تاریخی حد تک کم
جرمن معیشت کی کارکردگی میں ہلکی سی سست روی کے باوجود فروری میں روزگار کی ملکی منڈی پر کوئی منفی اثرات دیکھنے میں نہیں آئے۔ وفاقی دفتر شماریات نے بتایا کہ گزشتہ ماہ یورپی یونین کی اس سب سے بڑی معیشت میں بے روزگاری کی شرح پانچ فیصد رہی۔ یوں اس شرح میں گزشتہ برس نومبر سے اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جرمنی میں بے روزگاری کی یہ شرح تاریخی حد تک کم ہے۔