گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر دوکروڑ12لاکھ ڈالرزبڑھ گئے
گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر دوکروڑ12لاکھ ڈالرزبڑھ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن کے مطابق22فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر14ارب79کروڑ46لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 14ارب81کروڑ58لاکھ ڈالر ہوگئے۔اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر62لاکھ ڈالر کی کمی سے 8ارب3کروڑ68لاکھ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر دوکروڑ74لاکھ ڈالر اضافے سے 6ارب77کروڑ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے