ٹریفک چالان کی اب چار منٹ میں وصولی کی جائے گی:سعودی محکمہ ٹریفک
سعودی محکمہ ٹریفک نے خودکار کیمروں سے کیے جانے والے ٹریفک چالان کی وصولی کا دورانیہ کم کرکے چار منٹ کر دیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے ٹریفک پولیس کے حوالے سے بتایا سیٹ بیلٹ اور موبائل کی خلاف ورزی ہر کیمرے سے ریکارڈ کی جاتی ہے اگر ایک ہی روڈ پر کسی ڈرائیور کا ڈیجیٹل کیمرے کے ذریعے چالان کیا جا چکا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسرے کیمرے سابقہ چالان کو دیکھ کر کے اسے مزید چالان نہ دیں۔ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سیٹ بیلٹ اور دوران ڈرائیونگ موبائل خلاف ورزی ریکارڈ کرنے والے ڈیجیٹل سسٹم کو مزید حساس بنایا جا چکا ہے۔ ڈرائیوروں کو چاہئے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں۔واضح رہے کہ ڈیجیٹل چالان سسٹم ’ ساھر‘ کے بعد سے فوری طور پر چالان کی تفصیلات ڈرائیور کے موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج دی جاتی ہیں جس کا دورانیہ چار منٹ تک کر دیا گیا ہے۔