حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے اور آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی لیکن وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے کہ اگلے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔