سندھ ميں اسکول معمول کے مطابق نہيں کھليں گے

گزشتہ روز وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے نجات ملنے پر ہی تعلیمی اداروں ميں 100 فيصد حاضری ممکن ہے۔ کرونا ختم ہونے تک 50 فيصد بچے ہی کلاس ميں بٹھائيں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 100 فیصد بچوں کے ساتھ سماجی فاصلہ کیسے یقینی بنائيں؟ اسکول میں ایس او پیز میں عملدرآمد ہوگا