صدارتی ریفرنس کا فیصلہ خوش آئند ہے،شیری رحمان
شیری رحمان نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہونگے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو پارلیمان کا راستہ دکھایا ہے حکومت ایک سیاسی معاملہ عدالت میں لے گئی،حکومت میں سیاسی معاملات کو پارلیمان میں حل کرنے کی صلاحیت نہیں حکومت کی قانونی ٹیم نے آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔ شیری رحمان نے کہا کہ ملک آرڈیننس فیکٹری سے نہیں پارلیمان سے چلے گا حکومت ملک کو ایڈہاک بنیاد پر چلانا بند کرے