اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ پنجاب میں سینٹ کے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب خوش آئند ہے،اسپیکر قومی اسمبلی وفاقی حکومت سینٹ الیکشن میں شفافیت ہر یقین رکھتی ہے، اسد قیصر صوبہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی سینٹ الیکشن میں عددی تناسبت کی بنیاد پر امیدواروں کا چناؤ شفافیت کی طرف مثبت پیش رفت ثابت ہو گی، ماضی میں ہونے والے سینٹ الیکشن کی شفافیت ہر سولیہ نشان اٹھائے جاتے رہے ہیں، تمام جماعتوں کے عددی تناسب سے سینٹ میں سیٹیں لینا ان کا جمہوری حق ہے، سینٹ انتخابات میں شفافیت لانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کے مابین تعاون کے خواہاں ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ملک تاریخی معاشی بحران سے نمبردازما تھا جس پر موجودہ حکومت نے قابو پایا ہے، ملک کے معاشی اشاریے ظاہر کرتے ھیں کہ ملکی معشت ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک میں سیاسی انتشار ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ھو گا۔ ، پنجاب میں سینٹ کے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب سیاسی بالغ نظری کا مظہر ہے، سینٹ کے ماضی کے الیکشن پر انگلیاں اٹھنا جمہوری عمل کی کمزوری ہے، امید ہے کہ آئندہ بھی اپوزیشن اپنے اختلافات کو بالا طاق رکھ کر ملکی مفاد میں تعاون کرے گی، صوبہ بنجاب میں تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے خواہاں ھیں۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق عوامی فلاح اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، پنجاب میں ضنعتی ترقی کے لیے خصوصی زونز کے قیام پر کام جاری ہے جس سے ملک اور صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آعاز ہو گا، پنجاب میں موجود بھرپور سیاحتی استعداد کو بروکار لایا جا رھا ھے۔ سیاحت ملکی ترقی میں ایک اھم کردار ادا کرے گا۔ گورنر اور وزیر اعلی پنجاب کی اسپیکر قومی اسمبلی کی ایوان کی کی کاروائی احسن انداز میں چلانے کی تعریف۔